کاروار: 9؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع انتظامیہ اور کان کنی سکیورٹی ڈائرکٹوریٹ گوا کے اشتراک سے 8ستمبر کی صبح 10بجے ڈی سی دفتر کے ہال میں پتھر کان کنی کانٹراکٹروں اور ضلع افسران کے ساتھ کانکنی کی حفاظت کے متعلق بیداری پروگرام منعقد ہوا۔
ضلع ایڈیشنل ڈی سی نے پروگرام کا افتتاح کیا تو ایڈیشنل ایس پی نے پروگرام کی صدارت کی۔ مائنس سکیورٹی ڈائرکٹوریٹ گوا اینڈ حیدرآباد کے ڈائر کٹر شیام سندر سونی نے کان کنی کانٹراکٹروں اور افسران کو کان کنی کے علاقوں میں حفاظت کو لےکر کئےجانے والےاقدامات اور اصولوں کے متعلق جانکاری دی ۔ انہوں نے بتایا کہ کان کنی کانٹراکٹرس کان کنی کے علاقوں میں مائنس مینجر، مائنس میٹ، بلاسٹرس کو نامزد کرتےہوئے ایم ایم آر -1961، ایم ایم ڈی اینڈ آر -1957، مائنس ایکٹ -1952، مائنس رولس -1955کے قوانین پر عمل کرتےہوئے حفاظتی دھماکے کرنے کےمتعلق معلومات فراہم کیں۔ اسی طرح انہیں بتایا گیا کہ کان کنی میں کام کرنے والے مزدوروں اور اطراف کےرہائشی علاقوں کے عوام کی حفاظت کو ترجیح دی جائے۔
پروگرام میں فوریسٹ، پولس، تحصیل اور کان کنی اور اراضی سائنس محکمہ جات کے افسران سمیت مختلف محکموں کے افسران ، کانٹراکٹرس شریک رہتے ہوئے ماہرین سے استفادہ کیا۔ کاروار کے محکمہ کان کنی اور اراضی سائنس کی نگرانی میں پروگرام منعقد کیاگیا تھا۔